سابقہ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک کو اہم صلاح ومشورے کیلئے کراچی طلب کرلیا

جمعرات 21 جون 2018 19:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابقہ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے فوری طورپر پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر اور سابقہ صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک کو جمعہ کے روز اہم صلاح ومشورے کیلئے کراچی طلب کرلیا ہے تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے بلوچستان میں عام انتخابات کے حوالے سے اہم صلاح ومشورے کیلئے پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک کو فوری طورپر جمعہ کے روز بلاول ہائوس کراچی طلب کرلیا ،ذرائع کے مطابق ملاقات میں بلوچستا ن میں بعض محب وطن سیاسی جماعتوں سے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت دیگر امورپر تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ’’این این آئی ‘‘ کو بتایاہے کہ عا م انتخابات جو 25جولائی کو ہورہے ہیں اس کیلئے بلوچستان سے پیپلز پارٹی کے زیادہ سے زیادہ قومی اسمبلی وصوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو کامیابی کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے اور دیگر سیاسی جماعتوں کیساتھ ملکر صوبے میں پیپلز پارٹی حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائے گی ۔