زعیم قادری ،عمران خان کے رشتہ دار نکل آئے

میرا عمران خان سے خاندانی تعلق ہے،میری اور عمران خان کی والدہ جالندھر میں ہم جماعت تھیں،زعیم قادری

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات جون 19:58

زعیم قادری ،عمران خان کے رشتہ دار نکل آئے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-21 جون 2018ء) : زعیم قادری ،،عمران خان کے رشتہ دار نکل آئے۔۔مسلم لیگ ن کے رہنما زعیم قادری کا کہنا تھا کہ میرا عمران خان سے خاندانی تعلق ہے،میری اور عمران خان کی والدہ جالندھر میں ہم جماعت تھیں۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اس وقت اپنی بھابھی کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن میں موجود ہیں ۔یہاں مسلم لیگ ن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے۔

سابق وزیر و رہنما مسلم لیگ ن زعیم قادری نے پارٹی سے بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ میں حمزہ شہباز کا مالشیا نہیں ہوں اور نہ ہی سیاسی یتیم ہوں۔انکا کہنا تھا کہ میں اس مرتبہ آزاد الیکشن لڑوں گاا ور میرا الیکشن حمزہ شہباز کے خلاف اعلان جنگ ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے پر زعیم قادری کو منانے کے لیے آنے والے رانا مشہود اور خواجہ سعد رفیق بھی ناکام لوٹ گئے۔

مزید یہ کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے زعیم قادری کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے زعیم قادری کا کہنا تھا کہ میں پاکستان تحریک انصاف کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے میری حمایت کی اور مجھے شمولیت کی دعوت دی ۔تاہم انکا کہنا تھا کہ میرے لیے اپنے نظریات سے بغاوت کرنا بڑا مشکل ہے ۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ میرا عمران خان کے ساتھ خاندانی تعلق ہے ،ہم لوگ پرانے شناسا ہیں۔انکا کہنا تھاکہ میری اور عمران خان کی والدہ جالندھر میں ہم جماعت تھیں۔