امریکی قومی سلامتی کے مشیر روس کا دورہ کریں گے

جمعرات جون 20:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن روس کا دورہ کریں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی مشیر کے روسی دورے کی تصدیق ماسکو حکومت کے ترجمان نے بھی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جان بولٹن کے اس دورے کا مقصد روسی و امریکی صدور ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر پوٹن کی ممکنہ ملاقات کی راہ ہموار کرنا ہے۔ اس دورے کی حتمی تاریخ کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :