سعودی عسکری اتحاد کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی، حوثی ملیشیا

جمعرات جون 20:00

صنعا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) یمن کے ایران نواز حوثی ملیشیا نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ الحدیدہ ایئرپورٹ پر سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد کے قبضے کے خلاف عسکری مزاحمت جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملیشیا کے کمانڈر عبدالمالک الحوثی نے اتحادی فوج کے خلاف اضافی ملیشیا جمع کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ حوثی ملیشیا کے کمانڈر عبدالمالک نے یہ بھی کہا کہ اٴْن کے حوصلے بلند ہیں اور ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ جاری رکھا جائے گا۔ سعودی عسکری اتحاد نے الحدیدہ ایئرپورٹ پرقبضے کی جنگ ایک ہفتہ قبل شروع کی تھی۔