سرفراز بگٹی کے کاغذات نامزدگی کا آراو کا فیصلہ بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج

جمعرات جون 20:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) سابق صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کے کاغذات نامزدگی کا آراو کا فیصلہ بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے میر سرفراز بگٹی کے خلاف درخواست بلوچستان ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی درخواست گزار کا موقف ہے کہ اثاثے ظاہر نہ کرنے پر میر سرفراز بگٹی کی کاغذات مسترد کئے گئے آر او کو دبائو میں لاکر مسترد شدہ کاغذات نامزدگی کو دوبارہ بحال کرایا کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے سے متعلق درخواست پر سماعت آج ہو گی درخواست گزار کی جانب سے منیر احمد کاکڑ کیس کی پیری کرینگے۔

متعلقہ عنوان :