قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے خالد جاوید کو نیا اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات کر دیا

جمعرات جون 20:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے خالد جاوید کو نیا اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات کر دیا، اوشتراوصاف نے گزشتہ روز استعفیٰ دیا، تفصیلات کے مطابق قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے خالد جاوید کو نیا اٹارنی جنرل آف پاکستان کی تقرری کی باقاعدہ منظوری دے دی، اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اٹارنی جنرل کا عہدہ گزشتہ روز اوشتراوصاف کے استعفیٰ دینے سے خالی ہو گیا تھا، جن کا استعفیٰ قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے منظور کرتے ہوئے نیا اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید کو تعینات کر دیا۔

متعلقہ عنوان :