انتخابات سے قبل لوگوں میں واٹر ٹینکیاں اور سولر سسٹم تقسیم کرکے انتخابی قوانین کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں ، سید محمد فضل آغا

الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ وہ اس کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے قوم پرست پارٹی کے نامزد امیدوار کے خلاف کارروائی کریں تاکہ صاف شفاف الیکشن کو ممکن بنایا جاسکیں، ایڈیشنل سیکرٹری جمعیت علمائے اسلام

جمعرات 21 جون 2018 20:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) جمعیت علما اسلام کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری و پی بی 20 پشین کے نامزد امیدوار سید محمد فضل آغا نے کہا ہے کہ قوم پرست پارٹی کے نامزد امیدوار حلقہ انتخاب میں واٹر ٹینکیاں اور سولر سسٹم کے پینل لوگوں میں تقسیم کرکے الیکشن کمیشن کے انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کرر،ْںںہے ہیںالیکشن کمیشن کو چاہئے کہ وہ اس کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے قوم پرست پارٹی کے نامزد امیدوار کے خلاف کارروائی کریں تاکہ صاف شفاف الیکشن کو ممکن بنایا جاسکیںپشتون قوم کے نام پر ووٹ لینے والے قوم پرست پارٹی نے اپنے دور حکومت میں غریب عوام کے لئے کچھ نہیں کیا اور نہ ہی علاقے کیلئے کوئی میگا پروجیکٹ شروع کیا اب جب الیکشن سرپر آگیا ہے تو غریب عوام کو ورغلانے کے لئے حلقے میں واٹر ٹینکیاں تقسیم کر کے غیور عوام کے ایمان کو خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر عید کیلئے ملنے آنیوالے مختلف وفود سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ قوم پرست پارٹی5سال پہلے پشتونوں کے حقوق کا نعرہ لگارہے تھے وہ اقتدار میں پہنچنے کے بعد وہ سب نعرے بھول گئے اور لوگوں سے کئے گئے وعدے وفا نہیں کئے اقتدار کے مزے لینے کے بعد آج عوام میں خالی ہاتھ جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ حلقے کے منتخب نمائندے نے عوامی مفادات کو یکسر انداز کئے ہوئے تھے اور حلقے میں کسی قسم کا کوئی میگا پروجیکٹ شروع نہیں کیاجس کے نام پر آج وہ عوام سے ووٹ مانگ سکیں اس لئے الیکشن کے قریب آتے ہی اپنے حلقہ انتخاب میں لوگوں میں واٹر ٹینکیاں تقسیم کرکے غیور عوام کے ایمان کو خریدنے کی ناکام کوشش کی موصوف نمائندے کو اس بات کا ادراک کرناچا ہئے کہ بلوچستان باالخصوص پشین کے عوام اس طرح کے پروپیگنڈوں میں نہیں آئیں گے انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران اس طرح واٹر ٹینکیاں تقسیم کرنے سے انتخابی مراحل میں خلل پیدا ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس کا سختی سے نوٹس لینا چاہئے اور منتخب نمائندے کے خلاف آئین کے مطابق کارروائی کرنی چاہئے تاکہ صاف اور شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جاسکیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ہی وہ واحد حقیقی جماعت ہے جس نے ہر دور میں بلوچستان باالخصوص پشین کے عوام کے لئے نہ صرف حق کی بات کی ہے بلکہ اپنے دور اقتدار میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا رکھے ہیں جس کی وجہ سے عوام کاجمعیت علما اسلام پر اعتماد بحال ہے جس کا واضح ثبوت 25جولائی کو عوام اپنے ووٹوں سے دیگی اور 25جولائی کا سورج جمعیت علما اسلام کے کامیابی کے ساتھ ہی غروب ہوگا ۔