الیکشن کمیشن پنجاب نے پولیس کے درجنوں اعلیٰ افسران کے بین الاضلاعی تبادلے کر دئیے

جمعرات جون 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) الیکشن کمیشن پنجاب نے پنجاب پولیس کے درجنوں اعلیٰ افسران کے بین الاضلاعی تبادلے کر دئیے ہیں جس کے نتیجے میں آئی جی پولیس پنجاب کلیم امام نے الیکشن کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں ڈی پی او کے عہدے کے ان افسران کو تادلوں کی نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جبکہ اکھاڑ پچھاڑ کی زد میں آنے والے تمام پولیس افسران کو پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈی پی او کے عہدوں پر تعینات کر دیا گیا ہے۔