لاہور کے حلقہ این اے 140 سے (ن) لیگی رانا حیات کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل کی سماعت پر ٹریبونل نے نوٹس جاری، فریقین سے جواب طلب

جمعرات جون 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) لاہور کے حلقہ این اے 140 سے (ن) لیگی رانا حیات کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل کی سماعت پر ٹریبونل نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 جون کو فریقین سے جواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

رانا حیات کے خلاف پی ٹی آئی کے امیدوار طالب حسین نکئی نے اپیل دائر کی ۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ رانا حیات نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے ظاہر نہیں کیے۔ رانا حیات کے خلاف ریٹرننگ افسر کو اعتراضات دائر کیے جسے مسترد کر دیا گیا۔ الیکشن ٹریبونل ریٹرننگ افسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔