پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل دائر کر دی

جمعرات جون 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل دائر کر دی گئی ۔ پیل این اے 72 سے ووٹر زید لطیف کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے کاغذات نامزدگی میں شادی اور بچوں کا خانہ پر نہیں کیا۔ فردوس عاشق اعوان کی تین جائیدادیں ہیں جن کی تفصیلات کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کی گئیں۔ فردوس عاشق اعوان پر اعتراضات دائر کیے مگر ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔ الیکشن ٹریبونل فردوس عاشق اعوان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔