این بی ایف کی کتاب ’’سندھ کی تاریخی کہانیاں‘‘ کا نظرِ ثانی شدہ ایڈیشن شائع

جمعرات جون 20:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) نیشنل بُک فائونڈیشن کے شعبہ مطبوعات کے زیر اہتمام کتاب ’’سندھ کی تاریخی کہانیاں‘‘ کا نظرِ ثانی شدہ اور اضافوں کے ساتھ تازہ چھٹا ایڈیشن دو ہزار کی تعداد میں شائع ہو گیا ہے۔ 262صفحات کی اس کتاب کی قیمت130/-روپے ہے۔

(جاری ہے)

اب تک یہ کتاب 8ہزار کی تعداد میں چھپ چکی ہے جو اس کی پذیرائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مصنف مولانا اعجاز الحق قدوسی نے بڑی تحقیق اور عرق ریزی کے ساتھ سندھ کی تاریخ کے ہر اہم موضوع کو شامل کر کے ایک کہانی کے اسلوب میں پیش کیا ہے جو دلچسپ بھی ہے اور جامع بھی۔ یہ کتاب علم و ادب اور تاریخ کے طلبہ سمیت اہلِ تحقیق کے لیے بھی بے حد معلومات افزا اور مفید ہے۔ یہ کتاب اُردو میں اس موضوع پر اپنی نوعیت کی پہلی کتاب ہے۔

متعلقہ عنوان :