اے این پی کا انتخابی منشور عوامی امنگوں کی عکاس ہے، میاں افتخارحسین
جمعرات 21 جون 2018 20:00
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس سے قبل عوام کی راہنمائی کی ہے اور اپنے دور حکومت میں ہم نے جتنے کام کئے، وہ ہم سے پہلے اور بعد میں آنے والی حکومتیں مل کر نہیں کرسکیں ہیں، میاں افتخارحسین نے کہا کہ جو لوگ کام کرتے ہیں، عوام انہی سے زیادہ توقعات وابستہ رکھتے ہیں، انہوں نے وعدہ کیا کہ اگر انہیں کامیابی ملی تو وہ اس حلقے کے ادھورے کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پرکام کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے منشور کے مطابق بے گھر افراد کیلئے کم قیمت پر مکانات کی تعمیرکی منصوبہ بندی ، دہشت گردی سے متاثرہ افراد کیلئے انشورنس پلان کی ترتیب، مزدوروں کی اجرت میں اضافہ اور نوجوانوں کی فلاح اور روزگار کیلئے اقدامات اے این پی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہونگی ۔ ایک ضلع ایک یونیورسٹی کے بنیادی نظریئے کے تحت خیبر پختونخوا میں شامل ہونے والے نئے اضلاع سمیت صوبے بھر میں تعلیمی اداروں کا جال بچھایا جائیگا جبکہ پانچ سے سولہ سال تک کے طلباء و طالبات کو مفت تعلیم فراہم کی جائیگی۔میاں افتخارحسین نے پارٹی میں نئے آنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ عوامی نیشنل پارٹی کا منشور لے کر پارٹی کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.