حجرہ شاہ مقیم میںچار افراد نے مخالف گواہ کو اسکی کزن لڑکی سمیت تشدد کانشانہ بناڈالا

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی

جمعرات جون 20:00

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) حجرہ شاہ مقیم میںچار افراد نے مخالف گواہ کو اسکی کزن لڑکی سمیت تشدد کانشانہ بناڈالا،شدید زخمی کرکے فرار ،مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں کھجور والاکی خاتون( س)بی بی نے تھانہ حجر ہ شاہ مقیم میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیارکیاکہ چار ملزمان غلام مصطفی ،غلام مرتضیٰ ،غلام علی پسران رشید احمد ساکن گائوں کھجور والااور ناظم وٹو ساکن ملکانہ نے اسکے بیٹے محمد سلیم اوربھتیجی کو لاہور جانے کے لیے بس سٹاپ پر کھڑے ہوئے اسلحہ تان کرتشدد کانشانہ بنایااورشدید زخمی کردیااوراسکے بیٹے سے پچاس ہزارروپے بھی چھین لیے ، مضروب نوجوان محمد سلیم ملزمان کے خلاف کسی مقدمہ میں گواہ چشم دید گواہ تھاجس رنجش پرملزمان نے انہیں تشدد کانشانہ بنایا،آئی این پی کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔