حافظ آباد کے نواحی گائوں بچہ چٹھہ کے قریب 16سالہ لڑکا نہر میں ڈوب کر جاں بحق

جمعرات جون 20:00

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) حافظ آباد کے نواحی گائوں بچہ چٹھہ کے قریب 16سالہ لڑکا نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق سولہ سالہ علی ولد بشیر احمد مرادیاں روڈ پر واقعہ لوئر چناب کینال میں نہارہا تھا کہ اچانک گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122کے عملہ نے کئی گھنٹے کے آپریشن کے بعد متوفی کی نعش نہر سے برآمد کرلی ۔علی کی نعش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا ۔جس کے بعد اسے آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :