Live Updates

تحریک انصاف نے زعیم قادری کوپار ٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی

ن لیگ نے ہمیشہ کارکنوں کا استحصال کیا ہے‘ زعیم قادری تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کریں ان کا خیر مقدم کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان

جمعرات 21 جون 2018 20:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) تحریک انصاف نے زعیم قادری کوپار میں شمولیت کی دعوت دیدی،تحریک انصاف سنٹر ل پنجاب کے صدر عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ کارکنوں کا استحصال کیا ہے ۔ زعیم قادری تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کریں ان کا خیر مقدم کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے عبد العلیم خان نے زعیم قادری کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔

انہوں نے کہا کہ زعیم قادری تحریک انصاف میں آجائیں ہم ان کااستقبال کریں گے ۔ مسلم لیگ ن کی اصلیت سامنے آچکی ہے ۔ اس پارٹی نے ہمیشہ کارکنوں کا استحصال کیا ہے ۔زعیم قادری تحریک انصاف میں آنے کا فیصلہ کریں ہم ان کا خیر مقدمہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ زعیم قادری پختہ سیاسی رہنما ہیں ان کو ان کا حق ملنا چاہئے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات