ضلع بہاولنگر میں ووٹرز کی کل تعداد15لاکھ 28ہزار863ہوگئی

قومی اسمبلی کی 4اور صوبائی اسمبلی کی 8نشستوںپر انتخابات ہوتے ہیں‘رپورٹ

جمعرات 21 جون 2018 20:20

ڈونگہ بونگہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) حالیہ مردم شماری کے بعد جاری شدہ لسٹ کے مطابق ضلع بہاولنگر میں ووٹرز کی کل تعداد15لاکھ 28ہزار863ہوگئی ۔بہاولنگر ضلع 5تحصیلوںمنچن آباد،بہاولنگر،چشتیاں ،ہارون آباد اور فورٹ عباس پر مشتمل ہے جس میں قومی اسمبلی کی 4اور صوبائی اسمبلی کی 8نشستوںپر انتخابات ہوتے ہیں۔نئی حلقہ بندیوں کے بعد بہاولنگر کے قومی اسمبلی کے حلقوں کے نمبر شمار 188,189,190,191سے تبدیل ہوکر166,167,168,169ہو گئے ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کی 8حلقوں کے نمبر شمار277,278,279,280,281,282,283,284سے تبدیل ہوکر بالترتیب237,238,239,240,241,242,243,اور244ہو گئے ہیں۔

این اے۔166میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3لاکھ56ہزار930ہے جن میں مرد حضرات کی تعداد 2لاکھ 6ہزار 780جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 1لاکھ 50ہزار150ہے۔

(جاری ہے)

اس حلقہ میں عام انتخابات 2018کیلئے 282پولنگ اسٹیشنز قائم کئیے جائیں گے جن میں 24مرد حضرات کیلئے،21خواتین کیلئے جبکہ 237پولنگ اسٹیشنز پر مرد و خواتین مشترکہ طور پر ووٹ کاسٹ کریں گے۔اس حلقہ میں 755پولنگ بوتھ کا قیام عمل میں لایا جائے گا جن میں 431مرد حضرات اور324خواتین کیلئے ہونگے۔

اگر بات کی جائے پولنگ سٹاف کی تو حلقہ این اے۔166میں 296پریزائیڈنگ آفیسرز،1586اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرزجبکہ 793پولنگ آفیسرز اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔حلقہ این اے ۔167میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3لاکھ70ہزار197ہے جن میں مرد حضرات کی تعداد 2لاکھ13ہزار 192جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 1لاکھ57ہزارہے۔اس حلقہ میں عام انتخابات 2018کیلئے 287پولنگ اسٹیشنز قائم کئیے جائیں گے جن میں 76مرد حضرات کیلئے،61خواتین کیلئے جبکہ 150پولنگ اسٹیشنز پر مرد و خواتین مشترکہ طور پر ووٹ کاسٹ کریں گے۔

اس حلقہ میں 784پولنگ بوتھ کا قیام عمل میں لایا جائے گا جن میں441مرد حضرات اور343خواتین کیلئے ہونگے۔اگر بات کی جائے پولنگ سٹاف کی تو حلقہ این اے۔167میں 301پریزائیڈنگ آفیسرز،1646اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرزجبکہ 823پولنگ آفیسرز اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔حلقہ این اے ۔168میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3لاکھ99ہزار144ہے جن میں مرد حضرات کی تعداد 2لاکھ25ہزار 888جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 1لاکھ73ہزار256ہے۔

اس حلقہ میں عام انتخابات 2018کیلئے 304پولنگ اسٹیشنز قائم کئیے جائیں گے جن میں 51مرد حضرات کیلئے،44خواتین کیلئے جبکہ 209پولنگ اسٹیشنز پر مرد و خواتین مشترکہ طور پر ووٹ کاسٹ کریں گے۔اس حلقہ میں852پولنگ بوتھ کا قیام عمل میں لایا جائے گا جن میں471مرد حضرات اور381خواتین کیلئے ہونگے۔اگر بات کی جائے پولنگ سٹاف کی تو حلقہ این اے۔168میں 319پریزائیڈنگ آفیسرز،1789اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرزجبکہ 895پولنگ آفیسرز اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔

حلقہ این اے ۔169میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4لاکھ2ہزار592ہے جن میں مرد حضرات کی تعداد 2لاکھ31ہزار 521جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 1لاکھ71ہزار71ہے۔اس حلقہ میں عام انتخابات 2018کیلئے 306پولنگ اسٹیشنز قائم کئیے جائیں گے جن میں35مرد حضرات کیلئے،33خواتین کیلئے جبکہ 238پولنگ اسٹیشنز پر مرد و خواتین مشترکہ طور پر ووٹ کاسٹ کریں گے۔اس حلقہ میں856پولنگ بوتھ کا قیام عمل میں لایا جائے گا جن میں494مرد حضرات اور362خواتین کیلئے ہونگے۔

اگر بات کی جائے پولنگ سٹاف کی تو حلقہ این اے۔169میں 321پریزائیڈنگ آفیسرز،1798اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرزجبکہ 899پولنگ آفیسرز اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔قومی اسمبلی کی ان چاروں نشستوں میں مجموعی طور پر1179پولنگ اسٹیشنز،3247پولنگ بوتھ بنیں گے جن میں 11ہزار466افراد اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔ضلع کی چاروں قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 64افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جن میں سے 2امیدواران کے کاغذات نامزدگی مستردکردئیے گئے جبکہ 2امیدواران دستبردار ہوگئے۔یوں بہاولنگر ضلع کی چاروں قومی اسمبلی کی نشستوں میں 60امیدواران حلقہ این ای166سے 7،این ای167سے 18،این اے 168سی17اور این ای169سے 18امیدواران سیاسی اکھاڑے میں ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گے۔