خیبرپختونخوا میں سیکرٹریز اور مختلف اداروں کے سربراہان کوتبدیل کرنے کی منظوری

جمعرات 21 جون 2018 20:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) خیبرپختونخوا میں سیکرٹریز اور مختلف اداروں کے سربراہان کوتبدیل کرنے کی منظوری،اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ نے صوبے بھر میں 38 ڈی سی، اے سی اور ڈائریکٹرز کے تبادلوں کے احکامات جاری کرئیے۔الیکشن کمیشن کے احکامات پرخیبر پختونخوااسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ نے تبادلوں اورتعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے،جاری کردی اعلامیہ کے مطابق صوبے بھر میں 22 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، ڈپٹی سیکرٹریز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کے تبادلوں کی منظوری دیدی ،سینئرز بورڈ آف ریوینیو ظفر اقبال کو سیکرٹری ایڈمن ،پاور محمد سلیم کو سیکرٹری آبپاشی اورمحمد فخر عالم کو سینئیر ممبر بورڈ آف ریوینیو تعینات کردیاگیا، نظام الدین کو سیکرٹری لیبر ،رشد مجید کو سیکرٹری اسٹیبلیشمنٹ ڈپارٹمنٹ ،محمد اکبر سیکرٹری زراعت، محمد اسرار کو سیکرٹری ایکسائز اورامجد علی خان کو کمشنر ہزارہ،جاوید مروت کو کمیشنر ڈی آئی خان لگانے کے احکامات جاری کردئیے ۔

(جاری ہے)

عبدالغفور بیگ کمیشنر بنوں، ذاکر حسین کوسیکرٹری محکمہ ماحولیات عدیل شاہ، پراجیکٹ ڈائریکٹر آئی ایم یو، ثاقب رضا کو ڈپٹی کمشنر سوات مقرر کرردیاگیا،،تصم بااللہ ایڈیشنل سیکرٹری فنانس، محمد عابد ڈی سی مومند ،عابد اللہ ڈی سی کرک، فضل خالق ڈی سی بٹ گرام، شاہد محمود ڈی سی مالاکنڈ ،خورشید عالم ڈی سی چترال، ارشاد علی ڈی سی نوشہرہ اور زاہد پرویز کو ڈی سی ہری پور لگانے کی منظوری دے دی اختر حیات کو آر پی او مردان محمد سعید وزیر کو آر پی او مالا کنڈ،محمد اسلم آر پی او ہزارہ، ڈار علی خٹک آر پی او ڈی آئی خان مقرر کرنے کی منظوری دے دی آر پی او ڈی آئی خان محمد کریم کو آر پی او بنوں لگانے کے احکامات جاری کردئیے۔