نگران صوبائی وزیر ماحولیات سعید اللہ بابر کا واسا ہیڈ کوارٹر لاہور کا دورہ

جمعرات 21 جون 2018 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) نگران صوبائی وزیر ماحولیات ، ہائوسنگ اینڈ کو آپریٹو سعید اللہ بابر کا قلمدان کا چارج سنبھالنے کے بعد واسا ہیڈ کوارٹر لاہور کا دورہ ۔ایم ڈی واسا زاہد عزیز نے نگران صوبائی وزیر کا استقبال کیا،بعد ازاں صوبائی وزیر سعید اللہ بابر کی زیر صدارت اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ ایم ڈی واسا میں صوبائی وزیر کو ادارے کی کارکرددگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اجلاس میں مون سون کے آغاز سے قبل نکاسی آب کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر نے شہر کے نشیبی علاقوں سے پانی کے نکاس کیلئے بنائے جانے والی حکمت عملی پر اطمینا ن کا اظہار کیا۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ واسا حکام نے مون سون سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی مرتکب کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے لاہو ر کے نشیبی علاقوں کا دورہ کر رکے انتظامات کا جائزہ لینے کے ادارے کا اظہار کیا۔

صوبائی وزیر نے ایم ڈی واسا کو مون سون سے قبل ڈرینج سسٹم کی صفائی کی ہدایت کی۔اس سے قبل صوبائی وزیر نے پارک اینڈ ہارٹی کلچر کے دفتر کا دورہ کیا۔ڈی جی پی ایچ اے میاں شکیل احمد نے ان کا استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے شہر کی تزین و آرائش کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی ۔صوبائی وزیر نے شہرکو خوبصورت بنانے کیلئے پی ایچ اے کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :