نواز شریف کے کہنے پر واپس جارہا ہوں، سیاسی باتیں پاکستان پہنچ کرکروں گا، بیگم کلثوم نواز کی صحت ٹھیک نہیں ، دعا کریں

مسلم لیگ (ن) کے صدر کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 21 جون 2018 20:20

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر اورسابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ میں نواز شریف کے کہنے پروطن واپس جارہا ہوں، سیاسی باتیں پاکستان پہنچ کرکروں گا، بیگم کلثوم نواز کی صحت ٹھیک نہیں ہے دعا کریں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ میں نواز شریف کے کہنے پر واپس جارہا ہوں، سیاسی باتیں پاکستان پہنچ کرکروں گا، بیگم کلثوم نواز کی صحت ٹھیک نہیں ہے دعا کریں۔