پیپلزلائرزفورم کے زیراہتمام بی بی شہیدکی سالگرہ منائی گئی

جمعرات جون 20:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) پیپلز لائرز فورم خیبر پختونخوا نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 65 ویں سالگرہ پشاور ہائی کورٹ بار میں عقیدت و احترام سے منائی، جس میں پیپلز لائرز فورم کے صوبائی صدر مزمل خان ایڈووکیٹ، نائب صدر، گلاب شاہ ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری، جمیل قمر ایڈوکیٹ، اور ڈیٹی انفارمیشن سیکرٹری اویس خان ایڈووکیٹ، اور کثیر تعداد میں وکلاء نے شرکت کی، اس موقع پر مقررین نے کیک بھی کاٹا اور بی بی شہید کو انکی قائدانہ صلاحیتوں پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پیپلز لائرزفورم کے سابق عہدیدارمہم آفریدی ایڈوکیٹ ، ولی خان آفریدی ایڈوکیٹ سمیت سینئر وکلاء نے بھی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 65 ویں سالگرہ الگ منائی جس میں کثیر تعداد میں وکلاء نے حصہ لیا ۔ اس دوران وکلاء نے بے نظیر کے سیاسی خدمات اور بصیرت کی تعریف کی اور اُس کے جمہوریت اور ملک کے لیے قربانی کو سراہا ۔