ڈپٹی اٹارنی جنرل بہلول خٹک نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

جمعرات 21 جون 2018 20:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) ڈپٹی اٹارنی جنرل بہلول خٹک نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے جبکہ نگران صوبائی حکومت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل اوراسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کوجلدازجلد فارغ کرکے غیرسیاسی وکلاء کیلئے مذکورہ عہدوں کیلئے درخواستیں طلب کرلی ہیں ڈپٹی اٹارنی جنرل بہلول خٹک کو2014میں ڈپٹی اٹارنی جنرل مقررکیاگیاتھا اوروہ پشاورہائیکورٹ کے بنوں سرکٹ بنچ میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے بہلول خٹک نے اپنااستعفیٰ وفاقی سیکرٹری قانون کو ارسال کردیاہے بہلول خٹک نے اپنی ذاتی مصروفیات کی بنیاد پر استعفیٰ دیاہے ادھرباخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صوبائی محکمہ قانون نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو اپنے عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیاہے اور غیرسیاسی وکلاء کو مذکورہ عہدوں پر تعیناتی کیلئے درخوستیں طلب کرلی ہیں۔

متعلقہ عنوان :