بلّے پر مہر لگانے کا مطلب نئے پاکستان کی طرف ایک قدم ہے،ڈاکٹر مراد راس

جمعرات جون 20:30

لاہور۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور سابق رکن پنجاب اسمبلی و حلقہ پی پی 159 سے امیدوار ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ بلّے پر مہر لگانے کا مطلب نئے پاکستان کی طرف ایک قدم ہے جہاں امیر اور غریب، ظالم اور مظلوم، حاکم اور محکوم کے لیے ایک قانون ہو گا ،ہم سب کا ایک پاکستان ہو گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے حلقہ میں عید ملن پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر شفقت محمود بھی موجود تھے، انہوں نے مزید کہا کہ اس ایونٹ کا مقصد اپنے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرنا، اپنی پانچ سالہ کارکردگی بتانا اور آنے والے دنوں میں الیکشن کیمپین کے حوالے سے ان کی مفید رائے سے استفادہ کرنا تھا.ہمارے کارکنان ہمارا اثاثہ ہیں اور اگر ہم نے محنت کر لی تو انشاء اللہ ہم اس ملک کو مافیا کے تسلط سے آزاد کروا لیں گے

(جاری ہے)