پانچ سالہ ایل ایل بی (آنرز) پروگرام کے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 6 جولائی تک توسیع

جمعرات جون 20:30

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) جامعہ سندھ جامشورو کے ناظم امتحانات (سیمسٹر) محمد علی روشن پٹھان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کی مطابق جامعہ سندھ سے ملحقہ خانگی و سرکاری کالجز کے پانچ سالہ ایل ایل بی (آنرز) پروگرام کے امیدواروں کے سیمسٹر امتحانات کے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 6 جولائی تک توسیع کی گئی ہے، جبکہ 9 تا 13 جولائی تک 5000 روپے لیٹ فی کے ساتھ فارم جمع کرائے جا سکتے ہیں امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ کالجز کے پرنسپل کے دفتر سے امتحانی فارم حاصل کریں۔

متعلقہ عنوان :