پولیس تھانہ نیو ائیر پورٹ کی شراب فروشوں کے خلاف کارروائی، دو ملزمان گرفتار

جمعرات جون 20:30

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) پولیس تھانہ نیو ائیر پورٹ نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرکے 20بوتل شراب برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فتح جنگ سرکل کے تھانہ نیو ائیر پورٹ قطبال کے ایس ایچ او عابد قریشی کی نگرانی میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا مخبر کی اطلاع پر پولیس نے بنگو روڈ پر ناکہ لگا کر گاڑی نمبر 889اسلام آباد کو روک کر تلاشی لی تو گاڑی سے 20بوتل شراب ولائتی برآمد ہوئی پولیس نے گاڑی میں موجود دو ملزمان وسیم فاروق ولد غلام فاروق اور محمد صغیر ولد منظور سکنائے کسانہ کو گرفتار کر کے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :