کوہاٹ روڈ حادثہ کا ایک اور زخمی چل بسا، جاں بحق افرادکی تعداد 9ہو گئی

جمعرات جون 20:30

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) کوہاٹ روڈ حادثہ کا ایک اور زخمی چل بسا۔۔جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9ہو گئی متوفی مظہر ولد محمد جی سکنہ گلیال چند روز قبل کھنڈہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور مسافر ہائی ایس ویگن کے درمیان تصادم کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گیا جسے علاج معالجہ کیلئے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا تھا تاہم چند روز موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہا رگیا ۔متوفی کو آبائی گائوں گلیال میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :