Live Updates

پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت ،سرکاری اداروں ،علمائے کرام اور عوام کو مل جل کر کام کرنا چائیے،ڈپٹی کمشنر مردان

جمعرات 21 جون 2018 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت ،سرکاری اداروں ،علمائے کرام اور عوام کو مل جل کر کام کرنا ہے ۔گذشتہ این آئی ڈی میں ہماری ٹیم کی کارکردگی مثالی رہی ہے اور دو جولائی سے شروع ہونے والے پولیو کے خلاف قومی مہم میں ہم اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

وہ ٹی ایم اے ہال میں انسداد پولیو کی ضلعی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں تمام یونین کونسلوں سے پولیو کمیٹیوں کے ارکان ، ڈاکٹروں ، ضلعی کونسلرز اور ہیلتھ سٹاف نے شرکت کی ۔اجلاس سے قائمقام ضلعی ناظم مردان اسد علی کشمیری ، ڈی ایچ او ڈاکٹر فضل ہادی ، ڈاکٹر شمیم اوراسسٹنٹ کمشنر عمران خان نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر یونین کونسل سطح پر پولیو ٹیموں نے اپنی مشکلات اور مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گذشتہ این آئی ڈی میں ضلع مردان نے تمام اہداف کامیابی سے حاصل کیے اور پولیو ٹیموں نے بھرپور محنت کی ۔ڈپٹی کمشنر عثمان محسود نے کہا کہ پولیو ٹیموں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات