Live Updates

کپتان کو بنوں کے عوام کلین بورڈ کر کے واپس بھیجیں گے، اکرم خان درانی

بنوں کے عوام کو جدید بنوں درویشوں کی حکومت نے دیا تبدیلی والوں نے دوبارہ اس کا حلیہ بگاڑ دیا ہے،سابق وزیر اعلیٰ کا انتخابی جلسے سے خطاب

جمعرات 21 جون 2018 20:30

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) سابق وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ کپتان کو بنوں کے عوام کلین بورڈ کر کے واپس بھیجیں گے بنوں کے عوام احسان کا بدلہ دینا بھی جانتے ہیں بنوں کے عوام جانتے ہیں کہ بنوں میں حقیقی معنوں میں تبدیلی کون لوگ لائے ہیں اور کس نے ان کے بچوں کو مستقبل کو محفوظ بنانے اور ان کو آگے جانے کے لئے سہولیات فراہم کی ہیں بیس سال پرانے اور اج کے بنوں میں بہت بڑا فرق ہے اور بنوں کے عوام کو جدید بنوں درویشوں کی حکومت نے دیا تبدیلی والوں نے دوبارہ اس کا حلیہ بگاڑ دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدان ممش خیل میں ایک بہت بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اکرم خان درانی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اجتماعی کا م کو ترجیح دی ہے اور بنوں کے تمام دیرینہ مسائل ایسے حل کئے اور بنوں کے عوام کی تمام ضروریات کو پوراکیا یہاں تعلیم کی سہولیات میسر نہیں تھی ہم نے اعلیٰ تعلیمی درسگاہیں قائم کی ہیں جہاں ہمارے بچے گھر کی دہلیز پر اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں یہی بنوں کا کل ہیں اور بنوں کے ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے اسی طرح صحت کے شعبے میں کسی زمانے میں پورے بنوں کے لئے ایک ہی ہسپتال تھا اب یہاں جدید ہسپتالوں کی کوئی کمی نہیں بنوں کی بیس فٹ کی سڑکیں دو رویہ ہو گئی ہیں اس کے علاوہ غلام روڈ کے کھلنے سے یہاں روزگار کے ایسے مواقع پیدا ہوں گے بنوں روزگار اور معاشی سرگرمیوں کا حب بن جائے گا اور یہاں معاشی خوشحالی ائے گی انہوں نے کہا کہ تبدیلی والے ہمارے نوجوانوں رنگین خواب دکھا کر کو خالی خولی نعروں سے گمراہ کر رہے ہیں حالانکہ پورے صوبے کے عوام ان کی کاردگی دیکھ چکے ہیں اور جو ترقیاتی کام پچھلی حکومتوں نے کئے تھے ان کو کھنڈرات میں تبدیل کیا ہے اور صوبے کے عوام کو قرضے کے بوجھ تلے دبا دیا ہے جس کو اب صوبے کے عوام اتاریں گے اگر ان کے پاس عوام کو بتانے کے لئے کچھ ہے تو وہ ہماری طرح عوام کو بتا دیں کہ انہوں نے عوام کے لئے یہ کام کیا ہے ا نہوں نے پانچ سال میں بی آر ٹی اور سوات ایکسرپس وے کے دو منصوبے شروع کئے جس کو بھی وہ مکمل نہ کر سکے اور ادھورا چھوڑ گئے ہیں اب یہ آنے والی حکومت پر بوجھ ہوں گے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طاقت عوام دیکھ چکی ہے کہ وہ انتخابات کے لئے موزوں امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے عمران خان کو بنوں لائے ہیں لیکن بنوں کے عوام غیور بھی ہیں احسان کا بدلہ دینا بھی جانتے ہیں وہ ان کو یہاں سے کلین بولڈ کر کے دوبارہ پویلین بھیجیںگے قبل ازیں اُنہوں نے شیخان عیسکی اور نار جعفر میں بھی بڑے بڑے انتخابی جلسوں سے بھی خطاب کیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات