آرمی چیف کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کو کوئی گلدستہ نہیں بھیجا گیا،گلدستہ نامعلوم ذرائع سے آیا
آرمی چیف کے نام سے جو گلدستہ بھجوایا گیا ہے وہ آرمی چیف نے نہیں بھیجا بلکہ کسی نامعلوم شخص کی جانب سے بھیجا گیا ہے
سید فاخر عباس جمعرات 21 جون 2018 20:39
(جاری ہے)
اس موقع پر شہباز شریف اور نواز شریف سمیت خاندان کے اکثر افراد لندن میں موجود ہیں اور بیگم کلثوم نواز کی تیماداری میں مصروف ہیں۔
اس موقع پر اپنے اور پرائے سب ہی شریف خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔اہم ترین سیاسی رہنماوں نے ہارلے کلینک میں بیگم کلثوم نواز کی احوال پرسی کی ہے۔آج ہ ایک خبر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی بیگم کلثوم نواز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیگم کلثوم نواز کو پھولوں کو گلدستہ بھی بھجوایا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد از جلد صحت دے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں شریف خاندان اور بیگم کلثوم نواز کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ جلد انہیں مکمل صحت یاب کرے۔تاہم اب آرمی چیف کی جانب سے کسی بھی قسم کا گلدستہ بھجوائے جانے کی تردید کی ہے۔نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق آرمی چیف کے نام سے جو گلدستہ بھجوایا گیا ہے وہ آرمی چیف نے نہیں بھیجا بلکہ کسی نامعلوم شخص کی جانب سے بھیجا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے 15 جون کو بیگم کلثوم نواز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔یاد رہے کہ صبح آرمی چیف سے منسوب گلدستہ اور کارڈ شریف خاندان نے قبول کرلیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.