الیکشن کمیشن صوبے کے مختلف اضلاع میں سرکاری وسائل انتخابی عمل کے دوران استعمال کرنے پر نوٹس لے، قیصر خان

ضلع بونیرمیں سرکاری خزانے سے جماعت اسلامی کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائی جارہی ہے ،اے این پی رہنماء کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 21 جون 2018 20:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماء اورسابق ممبر صوبائی اسمبلی قیصر ولی خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان صوبے کے مختلف اضلاع میں سرکاری وسائل انتخابی عمل کے دوران استعمال کرنے پر نوٹس لے سابق حکومتی وزراء کی جانب سے ضلع بونیر سمیت مختلف اضلاع میں سرکاری خزانے سے خریدی گئی ٹرانسفارمر ز،پانی کی پائپ اور زکواة کے پیسوں کا آزادانہ تقسیم کررہے ہیں جس پر کئی بارضلعی انتظامیہ کو آگاہ کرنے کے باوجود کو نوٹس نہیں لیا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز باچا خان مرکز پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاان کاکہناتھاکہ ضلع بونیرمیںسابق دور حکومت کے تمام افسران کی ملی بھگت سے آج بھی سرکاری خزانے سے جماعت اسلامی کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائی جارہی ہے ہم الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہے کہ وہ ضلع بونیرکے تما م انتظامیہ کو فوری تبدیل کریں جو سا بق صوبائی وزیر کے من پسند افراد پر مشتمل ہے آج بھی ضلع بھر میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ترقیاتی کاموں پر پابندی کی باوجود سابق صوبائی اور ضلعی ناظم عوام سرکاری پائپ ٹرانسفارمر اور زکواہ تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ سیاسی بنیادوں پر محکمہ تعلیم میںتبادلے کرتا ہے جو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے قواعد و ضوابط کے کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ضلعی انتظامیہ اور ضلعی ناظم کی جانب سے جاری مداخلت آئندہ انتخابات کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہے