چارسدہ میں اے این پی کو بڑا دھچکا ، ہارون خان وردگہ پارٹی کی مرکزی وصوبائی کونسل سے مستعفی

جمعرات 21 جون 2018 20:40

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) چارسدہ میں اے این پی کو بڑا دھچکا ۔ ہارون خان وردگہ پارٹی کی مرکزی وصوبائی کونسل سے مستعفی ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل کے ممبر اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی و صوبائی کونسل کے رکن ہارون خان وردگہ پارٹی کے صوبائی و مرکزی کونسل کے رکنیت سے مستعفی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پارٹی کے بنیادی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے اور سیاست سے کنارہ کش ہونے کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ پارٹی کاز کیلئے انہوں نے طویل جدو جہد کی ۔

2003سے لیکر 2015تک دو بار عام اور دوبار بلدیاتی انتخابات میں انہوں نے اپنے یونین کونسل میں پارٹی کو فتح دلا دی ہے ۔ 2013کے عام انتخابات میں اسفندیار ولی خان بیشتر یونین کونسلوں میں شکست کھا گئے مگر خدا کے فضل و کر م سے انہوں نے اپنے یونین کونسل میں اسفندیار ولی خان کی جیت کو یقینی بنایا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی دوسرے پارٹی میں شامل نہیں ہو رہے بلکہ سیاست سے اکتا چکے ہیں اور سیاست سے کنارہ کش ہو نے کا باقاعدہ فیصلہ کیا ہے