پانچ سالہ کارکردگی کے حوالے سے عمران خان کوئی خاطر خواہ جواب نہ دے سکے ،ْ احسن اقبال

مسلم لیگ ن کی حکومت نے جتنی ترقی کی اتنی پچھلے 70سال میں نہیں ہوئی ،ْ سابق وزیر داخلہ کی گفتگو

جمعرات جون 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پانچ سالہ کارکردگی کے حوالے سے عمران خان کوئی خاطر خواہ جواب نہ دے سکے ،ْمسلم لیگ ن کی حکومت نے جتنی ترقی کی اتنی پچھلے 70سال میں نہیں ہوئی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاکہ ہمار ی حکومت نے سفید ہاتھی بن جانے والے منصوبوں کو مکمل کیا اور ہمارے دور میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام ہوئے،ہماری حکومت نے 3سال میں کوئٹہ گودار سڑک مکمل کی،،بلوچستان کی ترقی کی منصوبہ بندی 1998میں کی تھی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ لیاری ایکسپرس وے ،لواری ٹنل اور نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے منصوبے ہم نے مکمل کئے،نیلم جہلم پراجیکٹ مشرف دور میں عجلت میں شروع کیا گیا اسے ہم نے مکمل کیا،نیلم جہلم مکمل کیا تو آج بجلی مل رہی ہے،نیو ایئرپورٹ منصوبہ دوبارہ ہم نے زندہ کیا۔۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ڈیرہ بگٹی کے بنجر علاقوں میں پانی پہنچایا،5سال میں وہ منصوبے مکمل کئے جو عرصہ دراز سے التوا کا شکار تھے،ہمارا ویژن2025ہے جس کے تحت معیشت کو بہتر بنانا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ 5سالہ کارکردگی کے حوالے سے عمران خان کوئی خاطر خواہ جواب نہ دے سکے جبکہ ہماری5سال کی ترجیحا ت میں ہیومن ریسورس بھی شامل تھا۔