سی پیک ملک بالخصوص بلوچستان اور گودار کی اقتصادی ترقی کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے ،ْ صادق سنجرانی

جمعرات 21 جون 2018 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) قائمقام صدر محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) ملک بالخصوص بلوچستان اور گودار کی اقتصادی ترقی کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

(جاری ہے)

وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی( این ڈی یو) کی قومی سلامتی ورکشاپ کے 15 رکنی وفد سے گفتگوکررہے تھے جس نے سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ اور سینیٹر غوث محمد خان نیازی کی قیادت میں جمعرات کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔

ایوان صدرکی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی اوراقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ قائمقام صدرمحمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) ملک بالخصوص بلوچستان اور گودار کی اقتصادی ترقی کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میگا پراجیکٹ مستقبل قریب میں مکمل طور پر فعال ہوجائے گا۔