Live Updates

تحریک انصاف نے وفاقی و صوبائی بیوروکریسی میں تقرریوں اور تبادلوں کے جائزے کیلئے کمیٹی قائم کردی

جمعرات 21 جون 2018 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) تحریک انصاف نے وفاقی و صوبائی بیوروکریسی میں تقرریوں اور تبادلوں کے جائزے کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے۔تحریک انصاف نے وفاقی و صوبائی بیوروکریسی میں تقرریوں تبادلوں کے جائزے کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے ،ْ شفقت محمود، اسدعمر اور فواد چوہدری کمیٹی میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کمیٹی کا اجلاس (آج) جمعہ اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا جس کی صدارت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کریں گے۔

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق ملک میں صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد کلیدی ہدف ہے ،ْ انتخابی مشینری کا باصلاحیت اور غیر جانبدار ہونا انتخابات کی ساکھ اور صحت کیلئے ضروری ہے۔ جائزہ لیں گے کہ ملک بھر خصوصاً پنجاب اور سندھ میں کن افراد کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ان تقرریوں/تبادلوں پر جمعة المبارک کو اپنے ردعمل کا اظہار کریگی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات