عبد اللہ حسین ہارون کا سابق سفیر جمشید مارکر کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

ملک و قوم اور بین الاقوامی امن کیلئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

جمعرات 21 جون 2018 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) نگران وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے سابق سفیر جمشید مارکر کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وفات سے پاکستان اپنے ایک حقیقی فرزند اور درخشاں شخصیت سے محروم ہو گیا ہے، ملک و قوم اور بین الاقوامی امن کیلئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے اپنے ایک پیغام میں سابق سفیر جمشید مارکر کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمشید مارکر نمایاں پاکستانی سفارتکار تھے، ان کی خاموش سفارتکاری اور پروقار شخصیت نے انہیں پاکستانی تاریخ کے سب سے مؤثر سفیروں میں نمایاں مقام عطاء کیا ہے۔ مرحوم جمشید مارکر کا درخشاں کیریئر خدمات کی تین دہائیوں پر محیط ہے۔ انہوں نے ٹوکیو، ماسکو، پیرس، واشنگٹن، نیو یارک اور جنیوا میں خدمات سر انجام دیں۔ ملک و قوم اور بین الا قوامی امن کیلئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری دعائیں اور ہمدردیاں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔