عوام کی خدمت میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے،سلیم سیف اللہ،ہشام انعام اللہ

جمعرات جون 20:40

لکی مروت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) سابق و فاقی وزیر سلیم سیف اللہ خان اور پی کے 92لکی ٹو کے لئے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے پہاڑ خیل پکہ ،شیری خیل ،کرموخیل اور غازی خیل علاقوں کا انتخابی دورہ کیا اس موقع پر ڈاکٹر حلیم شاہ ، عبد المجید خان ، محمد زومان ، سردود خان ،پیر خان ، ہاتھی خان ، گل زومان اور حاجی عزیز خان نے اپنے دوست و احباب اور دیگر ساتھیوں سمیت جے یوآئی ف سے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ آئندہ انتخابات میں حصہ لینے والے امید واروں میں سے ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان سب سے اعلی تعلیم یافتہ، عوام دوست، قابل اور اچھے اخلاق رکھنے والے انسان ہے اور اس کے ساتھ ساتھ موصوف نے گزشتہ چھ سالوں سے بغیر ممبراسمبلی حلقے کی عوام کی بلا تفریق و بے لوث خدمت کو جاری رکھتے ہوئے قوم کو حقوق لائے ہیں تاہم انشاء اللہ وہ کامیاب ہوکر پی کے 92کو سب سے زیادہ ترقیافتہ حلقہ بنائیں گئے اور گھر گھر پانی ، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے عوام مین موجود محرومیوں کو ختم کرینگے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سلیم سیف اللہ خان اور ہشام خان نے نئے آنے والے تمام ساتھیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے یقین دلایا کہ انشاء اللہ وہ کامیابی کے بعد ماضی سے بڑھ کر عوام کی خدمت کرنے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :