ملک کوپولیو سے پاک کرنے کیلئے سب کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی،اسدکشمیری

جمعرات 21 جون 2018 20:40

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) قائمقام ضلعی ناظم اسد علی کشمیری نے تمام ضلعی محکموں کو ہدایت کی ہے کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں کیونکہ یہ ایک قومی کاز ہے اور ملک کو اس خطر ناک بیماری سے پاک کرنے کیلئے سب کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی ۔وہ ٹی ایم اے ہال میں دو جولائی سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے ڈپٹی کمشنر محمد عثمان محسود ،ڈی ایچ او ڈاکٹر فضل ہادی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ اسد علی کشمیری نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ملک وقوم کے مفاد میں ہے کیونکہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں یہ بیماری ابھی تک موجود ہے اور اس کی وجہ سے عالمی سطح پرہزیمت کا سامنا کر نا پڑتا ہے ۔ اُنہوں نے تما م ضلعی محکموں، ضلعی ،تحصیل اور ویلیج و نیبر ہڈ کونسلوں کے ارکان اور ناظمین سمیت ویلیج سکرٹریوں کو ہدایت کی کہ اس مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں ۔

متعلقہ عنوان :