ڈپٹی انسپکٹر جنرل سندھ پولیس حیدر آباد ریجن کے اعزاز میں حیدرآباد چیمبر کا الوداعی استقبالیہ

جمعرات جون 20:40

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف سندھ پو لیس حیدر آباد ریجن جاوید عالم اوڈھو نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد اکرام راجپوت کی طرف سے دیئے گئے الوداعی استقبالیہ میں شریک تاجروں و صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کی طرف سے جن نیک خواہشات اور محبت کا اظہار کیا گیا ہے میں اس پر آپ لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، حیدرآباد کے لوگوں نے مجھے بہت محبت دی ہے ۔

قبل ازیں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد اکرام راجپوت اور سابق صدر گوہرالله نے تاجر برادری کی طرف سے DIGجاوید عالم اوڈھو کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں آپ نے ہر عہدے پر رہ کر تاجر برادری اور عوام کی بے لو ث خدمت کی ہے ، تاجر برادری کی خواہش ہے کہ آپ محکمہ پولیس کے اعلیٰ عہدے پر فائز ہوں اور حیدرآباد کے لوگ آپ کا استقبال کریں ، اس سادہ پروقار تقریب میں حیدرآباد چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد عارف ، نائب صدر اقبال حسین بیگ سمیت اراکین ایوان ضیا ء الدین قریشی ، نجم الدین قریشی ، ظہیر جان، عبد القیوم نصرت ، حسن مسعود بیگ،مظہر الحق چوہدری ، سلیم اے شیخ ، عبد الستار خان، محمد سلیم شیخ ، ضیا مسرور جعفری ،عدنان خان ، سید یاور علی شاہ ، عبد الوحید شیخ ، اویس اقبال خان ، حاجی شریف ، سکندر علی دھندو ری ، افتخار عبا سی ، خالد عمر ملک، رحمت الله ساند ، اکرام الدین گڈو ، عبد القادر سہروردی ، اسلم ایوب، سید مظفر علی شاہ ، یوسف میمن ، اقبال شیخ ، عبد الکریم گھانگھرا ، وسیم جی ، پہلاج رائے ، صبیح شیخ ، طارق قریشی ، محمد حسین غو ری ، اختیار احمد آرائیں ، انور کندن ، حاجی ممتاز رفیق قادری و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments