حیدرآباد پولیس نے جمن چانڈیو کے قتل کا معمہ حل کرلیا ، ملزمان گرفتار کر لئے گئے، ایس پی سٹی حیدرآباد کی پریس کانفرنس

جمعرات 21 جون 2018 20:40

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) ایس پی سٹی حیدرآباد زاہد پروین نے کہا ہے کہ حیدرآباد پولیس نے جمن چانڈیو کے قتل کا معمہ حل کرلیا ہے، ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس ہیڈ کواٹر میں ایس ایچ او رزاق کمانڈو کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے ایس پی سٹی زاہد پروین نے بتایا کہ عید الفطر کے دوسرے دن حیدرآباد میں کینٹ تھانہ کی حدود ڈیفنس پلازہ کے ساتھ کیبن پر ایک شخص جمن چانڈیو کو موٹر سائیکل سواروں نے گولیاں مار کر قتل کردیا تھا جس کے بعد21سالہ جمن چانڈیو کے والد مظہر علی چانڈیو نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کے بیٹے کو قتل کرنے کے الزام میں عامر شیخ ،محمد علی قریشی ، خواجہ سرا پنکی ، خواجہ سرا نومی،محمدزبیر اور دیگر دو نامعلوم افرا د کے خلاف ایف آئی آر نمبر49/2018زیر دفعہ 302,114,34 ppcدرج کرائی ایس ایچ او کینٹ رزاق کمانڈو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ قتل کی مکمل تفتش کے بعد مذکورہ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جنہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے پولیس کے مطابق قتل کا سبب خواجہ سرا نومی کی مقتول جمن چانڈیو سے دوستی بتایا گیا ہے کچھ دن پہلے جمن چانڈیو نے نومی سے ملنے سے انکار کردیا تھا اور کہا کہ وہ شادی کرنے والا ہے جس کے بعد خواجہ سرا نومی نے کہاکہ اگر جمن میرا نہیں ہو اتو کسی اور کا بھی نہیں ہو گا اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر یہ قتل کرایا ہے اس واردات کا معمہ حل کرنے پر ایس ایس پی حیدرآباد نے رزاق کمانڈو اور اسکی ٹیم کے لیے 50ہزار روپے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔