صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے سنیئر وزیر چوہدری طارق فاروق کی ملاقات

جمعرات جون 20:40

مظفر آباد/اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) صدر آزادجموں و کشمیر سردار مسعود خان سے سنیئر وزیر آزادحکومت چوہدری طارق فاروق ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آبا دمیں ملاقات کی ۔اس موقع پر دونوں قائدین نے آزادکشمیر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔صدر نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبہ جات بلخصوص سڑکوں کی تعمیر کو اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر نے مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج کے نفاذ پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی اقدام سے مقبوضہ ریاست میں انسانی حقوق کی مزید خلاف ورزیوں کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔صدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آٹھویں بار گورنر راج کے نفاذ سے یہ بات عیاں و چکی ہے کہ ہندوستان کی کشمیر پالیسی ناکام ہو چکی ہے۔صدر نے حال ہی میں پلوامہ میں ہندوستانی افواج کے آپریشن میں تین کشمیری نوجوانوں کی ہلاکت پر کڑی تنقید کی ۔صدر نے کہا کہ اسطرح کے جبر و استبدال سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کچلا نہیں جا سکتا۔