ڈی جی خان،ٹرک اور کار میں تصادم،باپ بیٹا جاں بحق،تین افراد شدید زخمی

جمعرات جون 20:40

ڈی جی خان۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) کوٹ چھٹہ جام پور روڈ کے نزدیک تیز رفتار ی کے باعث ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجہ میں باپ بیٹا جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق سکندر اعجاز اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کار پر ڈیرہ غازی خان آرہے تھے کہ ٹوٹل پمپ کے نزدیک سامنے سے آنیوالے اوور سپیڈ ٹرک نے ان کی کار کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجہ میں سکندر اعجاز اور اس کا ایک بیٹا حسین سکندر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی جاں بحق جبکہ اس کی اہلیہ ارم شہزادی ، بیٹی ملائکہ سکندراور بیٹااعظم سکندر شدید زخمی ہو گئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر فوری طبی امداد دینے کے بعد زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر ڈیرہ جبکہ لاشوں کو ٹی ایچ کیو کوٹ چھٹہ منتقل کر دیا، پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ نے ٹرک قبضہ میں لیکر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔