ایم ایم اے حیدرآباد میں یونیورسٹی قائم کرے گی،حافظ طاہر مجید

جمعرات 21 جون 2018 20:40

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل حیدرآباد ضلع کے صدر اور قومی اسمبلی226سے نامزد امیدوار حافظ طاہر مجید نے کہاہے کہ حیدرآباد ضلع میں جنرل یونیورسٹی کا قیام حیدرآباد کا حق اور عوام کے دیرینہ مطالبہ ہے ایم ایم اے پبلک سیکٹر میں یونیورسٹی کا قیام یقینی بنائے گی۔

(جاری ہے)

وہ حیدرآباد پریس کلب میں حیدرآباد ضلع سے ایم ایم اے کے امیدواروں این ای227کرامت راجپوت ، پی ایس 66عبدالوحیدقریشی ،پی ایس 62حافظ اعظم جہانگیری ،پی ایس 63علی رضا کھوسو ، پی ایس 64ڈاکٹر سیف الرحمن ، پی ایس 65ناصر علی کاظمی اور امیدوار پی ایس 67فرہاد ایڈوکیٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔

انہوں نے کہاکہ ہر حکومت نے حیدرآباد کے شہریوں سے وعدہ کیا کہ وہ پبلک سیکٹر میں یونیورسٹی قائم کریں گے گورنمنٹ کالج کالی موری کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان بھی کردیا لیکن ایسا نہیں ہوا ، ایم ایم اے کا وعدہ ہے کہ ہم حیدرآباد میں پبلک سیکٹر میں ایک جنرل یونیورسٹی قائم کرائیں گے انجینئرنگ اور میڈیکل کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام کے ساتھ نئے کالجز واسکولز کا قیام یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :