موٹروے پولیس کا ڈرائیور حضرات کے لیے فری میڈیکل کیمپوںکا انعقاد

جمعرات 21 جون 2018 20:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس سیکٹر این فائیو نارتھ ون نے ڈرائیور حضرات کر لئے فری میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کیا۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی آئی جی این فائیو نارتھ زون محبوب اسلم کی ہدایت پر سیکٹر این فائیو نارتھ ون میں ایس ایس پی وحید الرحمان خٹک کی زیرِ نگرانی مسافر بردار اور مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات کے لیے تمام بیٹ ایریا ز میں فری میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع مختلف طبی مراکز کے طبی ماہرین /ڈاکٹرز کی خدمات برئوے کار لاتے ہوئے ڈرائیورز کے مفت طبی معائنہ کے ساتھ ساتھ اہم احتیاطی تدابیر و انسداد کی بابت معلومات فراہم کی گئیں ۔طبی معا ئنہ عمومی جسمانی تجزیہ کے ساتھ ساتھاڈرائیورز کا شوگر ، فشارِ خون ،اور نظری معائنہ بھی کیا گیا ۔ نیز ڈائیورز صاحبان کو صحت افزاء خوراک، ضروری آرام ،ورزش اور باقاعدہ طبی معائنہ کے متعلق ادویات و ہدایات بہم فراہم کی گئیں ۔ ڈی آئی جی محبوب اسلم نے اس بات پر زور دیا کہ موٹروے پولیس اور عوام میں باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اس طرح کی سر گرمیاں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں اور مستقبل میں بھی اس تسلسل کو قائم رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :