گوجرانوالہ میں مسلم لیگ اس مرتبہ بھی کلین سویپ کرے گی،شازیہ سہیل میر

جمعرات جون 20:40

گوجرانوالہ۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) مسلم لیگ ن کی ضلعی جنرل سیکرٹری و سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شازیہ سہیل میر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے تمام نامزد امیدواروں کے دیگر راہنمائوں اور کارکنوں کیساتھ اختلافات ختم کروانے کیلئے حکمت عملی اپنائی جارہی ہے تاکہ گوجرانوالہ ضلع بھر سے مسلم لیگ اس مرتبہ بھی کلین سویپ کرے ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز این اے 81،83، اور پی پی 59کے مختلف علاقوں میں کارکنوں کی تقریبات سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر پی پی 59کے امیدوار سابق ایم پی اے پیر غلام فرید نے بھی خطاب کئے شازیہ سہیل میر نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے غداری کرنے والوں کو عوام عبرت کا نشانہ بنا دیں گے۔

متعلقہ عنوان :