تمام متعلقہ محکموں اورافسران کو 22جون تک مالی سال2017-18کے بلزپیش کرنے کی ہدایت

جمعرات 21 جون 2018 20:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) محکمہ خزانہ حکومت خیبرپختونخوا نے تمام متعلقہ محکموں اورافسران کوہدایات جاری کی ہے کہ مالی سال 2017-18 کے لئے تمام بلز کے اجراء کے لئے اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا / ڈسٹرکٹ/ ایجنسی اکاؤنٹس افسران کو 22 جون 2018 تک لازمی طورپر پیش کریں۔محکمہ خزانہ خیبرپختونخواکی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا/ ڈسٹرکٹ/ ایجنسی اکاؤنٹس افسران تمام چیک /پے آرڈرز27جون 2018کو جاری کریں گے اور جون کے مہینے کے لئے آخری شیڈول سٹیٹ بنک آف پاکستان ادائیگی کیلئے چیک پیش کرنے سے پہلے بھیج دیا جائے گا۔

پہلے سے جاری ہونے والے بابعدمیں جاری ہونے والے تمام چیک،جومالی سال 2017-18 سے متعلق ہوں۔30 ۔جون 2018 تک مؤثر ہوں گے۔

(جاری ہے)

ماسوائے ڈی ڈی اوزکوجاری ہونے والی تنخواہوں کے چیک اگر کوئی جون 2018 کے مہینے کے لئے ہو جو یکم جولائی 2018 یا اس کے بعد قابل ادائیگی ہو جبکہ چیک/ پے آرڈرز جاری کرنے والے حکام ،تمام چیک/ پے آرڈرز پر 30-06-2018 کے بعد ناقابل ادائیگی کی مہرچسپا ں کریں گے۔ماسوائے ڈی ڈی اوز کو جاری ہونے والے تنخواہوں کے چیکس کے اگر کوئی ہو مراسلے میںمزید بتایا گیاہے۔ مذکورہ بالا شیڈول اور چیک کے مؤثر ہونے کی مدت میںکوئی تبدیلی یاتوسیع نہیں کی جائے گی۔ اس لئے اس سلسلے میں محکمہ خزانہ کی جاری کردہ ہدایات پر ان کی حقیقی روح کے مطابق عمل درآمد کیاجائے۔