تخت بھائی پو لیس کی کاروائی

لاکھوں روپے کی سو لر بیٹری چُرانے والے گروہ کے دو کارندں کو گرفتار کر کے مسروقہ سامان برآمد کر لیا

جمعرات 21 جون 2018 20:50

تخت بھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) سر کل پو لیس نے تخت بھائی مین بازار میں معروف سو لر ڈیلرز کی سٹور سے لاکھوں روپے کے بیٹری چُرانے اور مین روڈ جھنڈے کے قریب لوند خوڑ کے رہائشی کو لوٹنے والے گروہ کے دو کارندں کو گرفتار کر کے مسروقہ سامان برآمد کر لیئے گئے ۔ اس بات کاانکشاف اے ایس پی تخت بھائی سر کل محمد عثمان ٹیپو نے اپنے آفس میں میڈیا کو بریفنگ میں کیا ۔

اس موقع پر تھانہ تخت بھائی کے ایس ایچ او عاشق حسین اور دیگر تفتیشی افسران بھی مو جود تھے ۔انہوں نے بتا یا کہ 23مئی کی رات تخت بھائی مین ملاکنڈ روڈ پر واقع معروف طلحہٰ سو لر اینڈ بیٹری ورکس سٹور کے تالے توڑ کر ملزمان لائق زادہ ولد عالم زیب ، شہاب حسین ولد زیرا للہ ، سید علی شاہ ولد جان ساکنان با جوڑ ایجنسی نے سٹورسی30عددبیٹریاں اور دیگر سامان لے اڑے ۔

(جاری ہے)

جس کی مالیت تقریبا 2لاکھ دس ہزار روپے بنتی ہیں۔جس پر تخت بھائی پو لیس نے متاثرہ مالک حامد خان ولد لعل محمد کی رپورٹ پر تینوں ملزمان کے خلاف دفعہ454/380کے تحت مقدمات درج کر کے سر گر می سے تفتیش شروع کر دی کہ پو لیس نے کافی جدوجہد کے بعد تینوں چوروں کو مختلف مقاما ت سے گرفتار کر کے مسروقہ بیٹریاں اور دیگرسامان برآمد کر لی ۔انہوں نے بتا یا کہ پو لیس نے دیگر کارروا ئی میں گزشتہ ہفتے سجن کلی لو ند خوڑ کے رہائشی بشیر محمود ولد عنا یت اللہ گھر جانے کے لیئے مردان اڈے میں گاڑی کے انتظار میں کھڑے تھے کہ اس دوران ایک نا معلوم نوسر باز نے لفٹ دیکر اپنے ساتھ موٹر سائیکل125ہنڈا پر بٹھا کر روانہ ہو ئے کہ جھنڈ ئی بازار میں جوس کی ایک دو کان لے جاکر جوس اور بسکٹ کھلایا اور راستے میں بے خوش ہو گئے کہ خوش میں آنے کے بعد معلوم ہو ا کہ نا معلوم موٹر سائیکل سوار نو سر باز ان سے ایک عدد لیپ ٹاپ ،مو بائل فون، نقد رقم45000روپے، دو عدد بانڈ مالیت 9000رو پے ، تعلیمی اسناد ، پاسپورٹ ، قومی شناختی کا رڈ بمعہ اے ٹی ایم کارڈ جو کہ بیگ میں تھے لے اڑیں ۔

جس پر پولیس نے نا معلوم نو سر باز وں کے خلاف مقدمہ درج کر کے باریک بینی سے تفتیش شروع کر دی۔ پو لیس نے مختلف ذ اوئیوں سے ملوث نو سر باز خان محمد عرف خانے ولد ستانہ گل سکنہ قارون ڈھیری تحصیل تنگی ضلع چارسدہ حال میر وس ڈھیری مردان کو گرفتار کر کے تمام مسروقہ سامان برآمد کر لیئے گئے ۔ انہوں نے بتا یاکہ دو نوں مقدمات کے گرفتار چاروں ملزمان کو مقامی عدا لت میں پیش کر دیئے گئے ۔