شریعت محمدی کا نفاذ جماعت اسلامی کا نصب العین ہے، نعیم خان عیسکی

جمعرات جون 20:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا یو تھ کے سیکرٹری اطلاعات نعیم خان عیسکی کے مطابق جماعت اسلامی یو تھ کے صوبائی صدر اور NA.

(جاری ہے)

9 بونیر سے جماعت اسلامی کے امیدوار عبد الغفارخان نے کہا ہے کہ شریعت محمدی کا نفاذ جماعت اسلامی کا نصب العین ہے 25 جولائی کونوجوان اپنے ووٹ کی قوت سے ثابت کر یں گے کہ اگر ووٹ کے ذریعے اقتدار بخش سکتے ہیں تواسی ووٹ کی قوت سے لٹیروں کی ضمانتیں ضبط کر کے ان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل بھی سکتے ہیں اور اس مرتبہ نوجوان انشا ء اللہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق اور جے آئی یوتھ کے چئیر مین سینیٹر مشتاق احمدخان کی قیادت میںملک و قوم کایہ ارمان پورا کر کے دکھائیں گے