مسلم لیگ ن حلقہ پی پی14کے زیر اہتمام بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے قرآن خوانی و خصوصی دعا

جمعرات 21 جون 2018 20:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) مسلم لیگ ن حلقہ پی پی14کے صدر وممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ4رشیداحمدخان کے زیراہتمام بیگم کلثوم نوازکی صحت یابی کیلئے قرآن خوانی ودعا کاخصوصی اہتمام کیا گیا جس میں اہلیان علاقہ کی بڑی تعدادنے شرکت کی،اس موقع پر رشید احمدخان کاکہنا تھا کہ اللہ تعالی بیگم کلثوم نوازکو جلدازجلد صحت عطاکریں تاکہ وہ واپس پاکستان اپنے لوگوں میں آسکیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے مقامی عہدیداران،کارکنان ،ووٹرز کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی اورمسلم لیگ ن کی الیکشن میں کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں کی جارہی ہیں، اللہ تعالی بیگم کلثوم نوازکو جلدازجلد صحت عطاکریں تاکہ وہ اوران کے اہل خانہ واپس پاکستان آسکیں اس وقت الیکشن سرپرآچکے ہیں میاں نوازشریف ،شہبازشریف،مریم نوازکی پاکستان میں موجودگی بھی انتہائی ضروری ہے اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ وہ شریف خاندان کیلئے آسانیاںپیداکرئے اورمشکل کی اس گھڑی میں ان کو ثابت قدم رکھے ۔