پاکستان میں آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن کی چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر طارق بنوری سے ملاقات

جمعرات جون 21:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) پاکستان میں آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر طارق بنوری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ارشد علی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

چیئرمین ایچ ای سی نے آسٹریلوی سفیر کو خوش آمدید کہتے ہوئے معاشی استحکام اور معاشرتی ترقی کیلئے تعلیمی میدان میں بین الاقوامی برادری کے تعاون کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی اعلیٰ تعلیمی اداروں کے آسٹریلیا کے اعلیٰ تعلیم کے شعبہ سے تاریخی روابط ہیں اور ایچ ای سی مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنائے گی۔ آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ آسٹریلیا دونوں ممالک کے درمیان اکیڈمک اور تحقیق میں تعاون کو مضبوط بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :