کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کیخلاف اپیلیں دائر کرنے کا (آج ) آخری دن

جمعرات 21 جون 2018 21:10

ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) ریٹرننگ افسروں کی طرف سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا آج ( جمعہ )آخری دن ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے اپیلوں کی سماعت کیلئے 21 ٹربیونل قائم کئے ہیںجس کے تحت خیبرپختونخوا ہ میں چھ، پنجاب میں آٹھ ،سندھ میں چار، بلوچستان میں دو اور اسلام آباد میں ایک ٹر بیونل قائم ہے۔ ایپلٹ ٹربیونل اس ماہ کی 27 تاریخ تک اپیلوں کا فیصلہ کریں گے جس کے بعد اگلے روز امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست شائع کی جائے گی۔