کے عام انتخابات بڑی پارلیمانی طاقت بننے کی منزل کی جانب پہلا پڑائو ہے جس کے بعد ہم اگلی منزل کی جانب پیش قدمی کریں گے، شاہی سید

اگر آزادانہ طریقے سے چنائو ہوا تو عوامی نیشنل پارٹی کی کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا،صدر اے این پی سندھ

جمعرات 21 جون 2018 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ اے این پی کو نظر انداز کرنے والوں کی آنکھیں نہیں کھولیں گے بلکہ ہوش اڑائیں گے ابتدائی طور پر جس قسم پزیرائی ملی اس کا تصور بھی نہیں کرسکتے تھے شہر کے پختون علاقوں سے جیتنے والوں نے دوبارہ اپنے حلقوں کی جانب مڑ کر بھی نہیں دیکھاگزشتہ اسمبلیوں میں آپ لوگوں کے مسائل پر کس نے آواز اٹھائی پچھلی صوبائی اسمبلی میں سندھ کے پختونوں کے مسائل پر کسی نے ایک لفظ بھی بولا اپنوں کو ووٹ نہ دینے کے نتیجہ میں آج کراچی کی تمام آبادیاں بے بسی کی تصویر بنی ہوئی ہیںاس قوم کی حالت کبھی نہیں بدلتی جب تک وہ اپنی حالت خود بدلنے کی کوشش نہ کرے قربانیاں ہم نے دیں پارٹی کے علاقائی ذمہ داران نے اختیار و اقتدار نا ہوکر بھی آپ کے مسائل کے حل کے لیے شب و روز محنت کی آج لوگ نت نئے نعروںاور خوش نماء وعدوں کے ذریعے پھر آپ کو دھوکہ دینے کی کوشش کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے باچا خان مرکز میں مختلف قومی اسمبلی کے حلقہ نمبر 250 سے تعلق رکھنے والے مختلف پارٹی وفود اور حلقے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مذید کہا کہ شہر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موثر کاروائیوں کی بدولت شہر میں امن بحال ہوا ہے جن علاقوں میں گولیوں اور بارود کی بارش تھی وہاں اب خاصی حد تک امن کا دور دورہ ہے اگر آزادانہ طریقے سے چنائو ہوا تو عوامی نیشنل پارٹی کی کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتاہم کافی حد تک پر امید ہیں کہ انتخابات خاصی حد تک پرامن ،شفاف اور آزادانہ ہوں گے انہوں نے مذید کہا کہ گزشتہ اسمبلیوں میں نمائندگی نا ہونے کا نتیجہ سب کے سامنے ہی2018 کے عام انتخابات ہماری بڑی پارلیمانی طاقت بننے کی منزل کا پہلا پڑائو ہے جس کے بعد ہم اگلی منزل کی جانب پیش قدمی کریں گے عام انتخابات کے لیے ہماری تیاریاں تیزی سے جاری ہیں25 جولائی کا دن شہر میں باچا خان بابا کے پیروکاروں اور خان عبدالولی خان کے سیاسی وارثوں اور اسفند یا ر ولی خان کے سپاہیوں کی جیت کا سورج لیکر طلوع ہوگا۔